اتوار 23 نومبر 2025 - 06:04
جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کے تحت ”حدیث غربت“ کی دلسوز منظر کشی

حوزہ/جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کے تحت، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے ”حدیث غربت“ کی دلسوز منظر کشی کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، «حدیث غربت» کی منظر کشی کا افتتاح، ایام فاطمیہ کے پہلے دن سے شعبۂ ثقافت کی جانب سے کیا گیا۔

حدیث غربت کی افتتاحی تقریب، 13 جمادی الاول 1447 کو شعبۂ طالبات کی پرنسپل ڈاکٹر سیدہ تسنیم زہراء موسوی اور دیگر منتظمین کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کے تحت ”حدیث غربت“ کی دلسوز منظر کشی

یہ نمائش گاہ 9 مختلف کلاسوں کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔

حدیث غربت کی منظر کشی میں تاریخ اسلام کے اہم واقعات جو پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی وفات کے بعد اور حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیہا) کی شہادت تک، رونما ہوئے تھے، انہیں نمائش کے طور پر پیش کیا گیا۔

حدیث غربت کی منظر کشی کا مقصد ان اہم واقعات کی مختلف جہات کو اجاگر کرنا تھا۔

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کے تحت ”حدیث غربت“ کی دلسوز منظر کشی

اس ثقافتی اور مذہبی نمائش گاہ کا طلاب اور اساتذہ نے بھرپور استقبال کیا۔

کوچہ بنی ہاشم کی منظر کشی سے طالبات نے رسولِ خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم اور حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے زمانے کے تاریخی واقعات سے آگہی حاصل کی۔

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کے تحت ”حدیث غربت“ کی دلسوز منظر کشی

جامعہ المصطفیٰ کے پاکستان میں نمائندہ حجت الاسلام سید علی شمسی پور نے «حدیث غربت» نمائش گاہ کا دورہ کیا۔

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کے تحت ”حدیث غربت“ کی دلسوز منظر کشی

اس موقع پر انہوں نے اہل بیت علیہم السّلام کی حدیث یا اقوال کے ذریعے ان واقعات کی اہمیت اور اہل بیت علیہم السّلام کی تاریخ سے گہری آگہی کی ضرورت پر زور دیا۔

حجت الاسلام سید سعید حسینی مہری اور حجت الاسلام سید علی رضا نقوی نے نیز حدیث غربت نمائش گاہ کا دورہ کیا اور طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کے تحت ”حدیث غربت“ کی دلسوز منظر کشی

حدیث غربت نمائش گاہ کا جامعہ المصطفیٰ کراچی کے طلاب اور اساتذہ نے دورہ کیا۔

طالبات کی جانب سے دورہ کرنے والے مہمانوں کی پذیرائی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کے تحت ”حدیث غربت“ کی دلسوز منظر کشی

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کے تحت ”حدیث غربت“ کی دلسوز منظر کشی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha